مہر خبررساں نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر حامد کرزائی نے امریکی حکومت کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ طالبان امریکہ کے دوست ہیں دشمن نہیں اور طالبان سے امریکہ کے مفادات کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔حامد کرزائی نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کے اس موقف سے افغانستان میں استحکام قائم کرنے میں مدد ملے گی۔حامد کرزائی نے کہا کہ میں خوش ہوں کہ امریکی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ طالبان ان کے دشمن نہیں ہیں۔ ہم اس بات پر بہت خوش ہیں۔ امریکی نائب صدر جو بائڈن نے امریکی جریدے نیوز ویک میں انٹرویو میں کہا تھا کہ طالبان امریکہ کے دوست ہیں اور ان سے امریکہ کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ القاعدہ اور طالبان کے خلاف نہیں بلکہ وہ ان دونوں شدت پسند تنظیموں کے ذریعہ اسلام اور مسلمانوں کو کمزور کرنا چاہتا ہے ان دونوں تنظیموں کی داغ بیل خود امریکیوں نے ڈالی تھی ۔
مہر نیوز-31 دسمبر 2011ء:افغانستان کے صدر حامد کرزائی نے امریکی حکومت کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ طالبان امریکہ کے دوست ہیں دشمن نہیں اور طالبان سے امریکہ کے مفادات کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
News ID 1497684
آپ کا تبصرہ